Monday, 20 December 2021

‘بابر اعظم اچھا کپتان ہے مگر میری خواہش ہے کہ ۔۔۔ ، شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان بنتے ہی دل کی بات زباں پر لے آئے

0 comments

لاہور ( آن لائن ) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم اچھا کپتان ہے مگر میری خواہش ہے کہ پی ایس ایل سیزن 7 کے میچز میں اسے میں ہی آؤٹ کروں ۔

صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے ساتھ تمام معاملات بہت اچھے ہیں ، مجھے محمد رضوان کی شخصیت اچھی لگتی ہے ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم کیساتھ چند سال سے ہوں یہاں بالکل فیملی جیسا ماحول ہے ، ان چار سالوں میں بطور کھلاڑی کبھی کوئی پریشر نہیں تھا ، اب امید ہے بطور کپتان بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے لاہور قلندرز نے آج تک کوئی ٹائٹل نہیں جیتا لیکن جتنے عوام کے دل اس ٹیم نے جیتے ہے اس کی بھی مثال نہیں ملتی ۔ یہ ٹیم دل سے کھیلتے ہے اور میری کوشش ہے کہ بطور کپتان بھی گیم کو زبردست انداز میں لوں ۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3sq3oZQ

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔