Monday, 20 December 2021

کس واقعے نے شہریار منور کو پانچ وقت کا نمازی بنا یا ؟ اداکار نے خود ہی بتا دیا

0 comments

کراچی( آن لائن )پاکستانی اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ خطرناک روڈ حادثے نے انہیں پانچ وقت نماز کا پابند بنادیا۔نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں ہمیشہ ہی نماز پڑھتا تھا لیکن حادثے کے بعد میں پانچوں وقت کی نماز ادا کرنے لگا۔

شہریار منور کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد میں ڈپریشن کا شکار ہوگیا تھا، میرا وزن بھی کافی بڑھ گیا تھا جس کے بعد میں نے یوگا کرنا شروع کردیا اور ساتھ ہی روحانیت پر توجہ دی ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس شہریار منور بائیک پر شمالی علاقہ جات گھومنے گئے تھے، گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس میں اداکار کا بازو ٹوٹ گیا تھا اور وہ علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3Eeawe3

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔