Monday, 20 December 2021

ایشوریا رائے گرفتار۔۔؟بالی ووڈ میں ہلچل مچ گئی بچن خاندان کی بہو پر کیا شرمناک الزام عائد ہوا۔۔جانیے

0 comments

سابقہ مس ورلڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو پانامہ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے بچن کو پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے

کہ وہ آج ہی ای ڈی کے دہلی کے دفتر آکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں تاہم اداکارہ نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔اس سے قبل اداکارہ کو 9 نومبر 2021 کو بھی نوٹس بھیجا گیا تھا جس کے مطابق انہیں 15 دن میں ہی جواب جمع کروانا تھا جب کہ ایشوریا نے جواب جمع کروانے کے لیے دو بار اضافی وقت مانگا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے پر منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاناما پیپرز کیس میں ایشوریا رائے سمیت اداکار امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کا نام بھی منظرِ عام پر آیا تھا۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3qgNVJ7

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔