پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے خلاف ہتکِ عزت کے کیس میں وزیرِ اعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے عدالت میں اپنے بیان حلفی میں کہا کہ فلاحی منصوبے پر جھوٹے الزامات لگا کرسیاست کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے،
وزیر اعظم نے عدالت سے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عدالت ایسے الزامات پرمثالی فیصلہ دے گی۔ عمران خان نے کہا کہ ای کورٹ سے عدالتی کارروائی چلانا ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے معزز عدالت کے قیمتی وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوتی ہے اور کیسوں کو وقت میں نمٹانے میں معاونت ہوگی، ای کورٹ کے تعارف اور کارروائی کامیاب طریقے سے عمل میں آنے پر عدلیہ اور حکومتی ادارے دادِ
تحسین کے مستحق ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ شوکت خانم ٹرسٹ پر لوگوں کا اعتماد قائم ہے، شوکت خانم ٹرسٹ دنیا میں منفرد اور واحد مفت کینسر کے علاج کا ہسپتال چلا رہی ہے، ایسے فلاحی منصوبے کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر سیاست کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے، عدالت سے امید ہے کہ وہ ایسے الزامات پر مثالی فیصلہ دے کر آئندہ کیلئے اس روایت کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3mkysXg










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔