Saturday, 4 September 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا

0 comments

لاہور( آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاریاں جتنا ممکن ہو بہترین ہوں گی، میگاایونٹ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف 5 اور انگلینڈ کے خلاف دو میچ کھیلیں گے، جو ہمارے لیے مفید ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اعداد وشمار بتا رہے ہیں کہ ہم نے 31 میں سے 21 میچوں میں کامیابی حاصل کی

اور یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ہمارے اعتماد کی سطح اونچی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے حالات کے عادی ہیں کیونکہ ہم نے ان پچز میں بہت کرکٹ کھیلی ہے اور یہ خوش قسمت مقام بھی رہا ہے جہاں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی نمبرایک ٹیم بن گئی تھی۔بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہمارے لیے بطور ٹیم نہایت اہم ہوگی کیونکہ ورلڈ کپ سے قبل یہ ایک قسم تیاری ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ گوکہ پاکستان کے لیے یہ اچھا ہوگا کہ نیوزی لینڈ کی تجربہ کار ٹیم کا سامنا کرنا پڑے، دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف ہماری اچھی تیاری ہوگی، جو ورلڈ کپ بھی کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال سے رضوان میرے ساتھ اننگز کا آغاز کر رہا ہے جو شان دار شراکت داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت کپتان میری خواہش ہوتی ہے کہ ہم پاکستان کو جتنا مکن ہو معقول آغاز فراہم کریں خاص کر ورلڈ کپ کے دوران زیادہ اہم ہے۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر کی جانب سے رنز بننا ٹی ٹوئنٹی میں نہایت اہم ہوتا ہے اور بطور کپتان میں چاہتا ہوں کہ ہم میں سے ایک کو اننگز میں جارحانہ آغاز کے ساتھ طویل بیٹنگ کرنی چاہیے اور تسلسل ختم نہ کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فیلڈنگ میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے، اگر ہماری فیلڈنگ خراب ہوگی تو جیت کی امید نہیں لگائی جاسکتی کیونکہ اچھی ٹیمیں اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع پاتی ہیں۔



from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3h2UJ9m

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔