لاہور( آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عوامی خدمت کی ایک اور عمدہ مثال قائم کر دی ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی90 شاہراہ قائد اعظم پر کھلی کچہری،وزیراعلی عثمان بزدار4 گھنٹے تک مسلسل عوام کے مسائل سنتے رہے، وزیر اعلی نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،وزیراعلیٰ نے کھلی کچہری میں سینکڑوں لوگوں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ،وزیر اعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے 15 محکموں کے سیکرٹریز، پولیس افسران اور متعلقہ حکام بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔کھلی کچہری میں دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین نے بھی شرکت کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کے مسائل سن کر فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں عوام سے ہوں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گا، لوگوں کے مسائل کے حل میں تاخیر قعطاً برداشت نہیں،عوام کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے،پسماندہ عوام کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،جن کی ماضی میں کوئی نہیں سنتا تھا آج میں ان کا وکیل ہوں ،میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے ،میرا رشتہ عوام سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے ۔سردار عثمان بزدارنے کہا کہ ہم ذاتی نمائش پر نہیں بلکہ صرف کام پر یقین رکھتے ہیں ،دعوے کم اور کام زیادہ کئے ہیں،معذور نوجوانوں نے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا،وزیر اعلی نے معذور نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات دیں
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو معمر خاتون نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر پیش کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنی والدہ کے ساتھ آنے والی بچی سے اظہار شفقت کیا خاتون نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ان کا پنسل سکیچ پیش کیا۔ کھلی کچہری میں آنے والے افراد نےسردار عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہم جیسا شہری وزیر اعلی آفس آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا،آپ نے عام آدمی کے لئے اپنے دفتر کے دروازے کھول کر عوامی مثال قائم کی ہے،آپ پنجاب کے پہلے وزیر اعلی ہیں جوعوام کے مسائل سمجھتے ہیں اور خود حل کرتے ہیں،آپ دل و جان سے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ہیں،آپ عام آدمی کے مسائل ذاتی دلچسپی لے کر حل کرتے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلی آفس کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
from Breaking News – Top 10 facts of the world in Urdu https://ift.tt/3kNtiRW










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔